جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر حضرت مولانا عبد الرحمن رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئے

جمعرات 29 جولائی 2021 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر حضرت مولانا عبد الرحمن رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئے امیدواروں میں وارڈ نمبر 1 کیلئے مولانا محمد ارحم، وارڈ نمبر 2 عاقل امین خان،وارڈ نمبر 3 شیخ رفیع اللہ مندوخیل،وارڈ نمبر 4 حافظ محمد آیاز،وارڈ نمبر 5کے افرا سیاب خان شامل ہیں امیدواروں نے ضلعی قیادت کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ان کے ہمراہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی رحمت اللہ مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ محمد موسیٰ اور دیگر رہنماء موجود تھے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے مخلص اور باکردار نوجوانوں کی ٹیم سامنے لائی ہے جن کے دامن صاف اور اچھے پس منظر رکھنے والے امیدوار ہیں جمعیت علماء اسلام کے سینئرہنماؤں اور معتبرین کی تائید سے جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کے ہر کونے گلی کوچہ کو صاف کرنا ہمارا دینی وسماجی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ الیکشن میں حصہ اس لیئے لیتے ہیں کہ وہ اپنا گھراور اپنی ذات کو آباد کریں لیکن جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں عوام کی بے مثال خدمت کو شعار بنایا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام علاقے اس وقت گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اگر عوام کی تائید و حمایت سے جمعیت کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواروں کو موقع ملا تو بلاتفرق عوامی خدمت کی مثال قائم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔