بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے،کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا، مریم نواز

جمعہ 30 جولائی 2021 13:32

بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے،کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے،انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بخار ، کھانسی اور فلو اب بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پٴْرامید ہیں کہ انشاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔

مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا۔رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر مریم نواز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا تھا۔