پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کی خریداری کی،بلوم برگ

ستمبر کے لیے تین ایل این جی کارگوز عالمی کمپنی گنور اور ایک پٹرو چائنا سے خریدا جائے گا،ذرائع

جمعہ 30 جولائی 2021 13:32

پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کی خریداری کی،بلوم برگ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) عالمی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کی خریداری کی جس میں ستمبر کیلئے ایل این جی کے سودے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں طے ہوئے ہیں۔پاکستان نے اسپاٹ خریداری کے تحت ستمبر کے لیے ایل این جی کے مہنگے ترین سودے کیے ہیں، ستمبر کے لیے ایل این جی کے چار کارگوز خریدے جائیں گے جن کے تحت فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی اوسطاً 15.36 ڈالر میں پڑے گی۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے لیے تین ایل این جی کارگوز عالمی کمپنی گنور اور ایک پٹرو چائنا سے خریدا جائے گا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 سے 7 ستمبر کو سپلائی کے لیے ایل این جی کارگو 15.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 12 سے 13ستمبر کی سپلائی کے لیے ایل این جی کارگو 15.49ڈالر، 17 سے 18ستمبر کی سپلائی کے لیے سودا 15.39 ڈالر اور 27 سے 28 ستمبر کی سپلائی کے لیے خریداری 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :