Live Updates

طاہرکھوکھر نے مہاجرین حلقوںمیں بدترین دھاندلی کیخلاف احتجاج کے علاوہ قانونی جنگ کا اعلان کردیا

جمعہ 30 جولائی 2021 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) جموں وکشمیر عوامی تحریک کے رہنما، سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر نے مہاجرین حلقوںمیں بدترین دھاندلی کیخلاف احتجاج کے علاوہ قانونی جنگ کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ جموں۔1 ، ویلی 2اور 3میں ہزاروں جعلی ووٹ درج کر کے کشمیری مہاجرین کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہوئے ان کامینڈیٹ ہائی جیک کیاگیا ۔

فراڈ الیکشن کے ذریعے ہونے والے ممبران اسمبلی مہاجرین کے حقیقی نمائندے نہیں اور کشمیری مہاجرین کے حقوق کے غاصب ہیں ، کشمیری مہاجرین فراڈ الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے ، احتجاج کے علاوہ قانونی جنگ کا آپش بھی استعمال کروں گا اورمہاجرین کوانصاف دلوا کر رہوں گا۔ طاہرکھوکھر نے کہاکہ جعلی ووٹوں کے ذریعے منتخب ہونے والوں کو ممبران اسمبلی نہیں کہاجاسکتا اس کے علاوہ لاہور اور جھنگ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے جس طرح غنڈہ گردی کے ذریعہ پولنگ کروائی اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

خود دونوں جماعتوں کے ممبران اسمبلی اپنے علاقوں میںجعلی ٹھپے لگاتے رہے اور جہاں کوئی ووٹر ملا تو اسے زبردستی یرغمال بنا کر اغواء کر کے ووٹ ڈالا گیاجس کے وڈیو ثبوت موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر الیکشن کمیشن کو وہ بروقت معلومات پہنچاتے رہے اور الیکشن کمیشن کے نوٹس اور ریکارڈ میں ساری باتیں موجود ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہاکہ وہ مہاجرین کشمیرکامینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھیںگے اور مہاجرین کو انصاف دلا کر رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات