سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بغیر سری لنکا کے دورے پر آخری ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،وینیندو ہسارنگا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
جمعہ 30 جولائی 2021 14:34
(جاری ہے)
وینیدو ہسارنگا ڈی سلوا نے سنجو سیمسن کو کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، وینیدو ہسارنگا نے رتوراج گیکوید کو 25 کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی، جو 14 رنز بنا سکے۔
نتیش رانا صرف 6 رنز کا اضافہ کر پائے تاہم اس مشکل وقت میں بھونیشور کمار اور کلدیپ یادیو نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہوئے اسکور 55 رنز تک پہنچایا لیکن وینیدو ہسارنگا نے ایک مرتبہ پھر میزبان ٹیم کو کامیابی دلائی۔بھونیشور کمار 16 رنز بنا سکے، جس کے بعد راہول چاہر 5 اور ورون چکرورتھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔چیتن سیکریا نے کلدیپ نیئر کا آخر تک ساتھ دیا اور 9 گیندوں پر 5 رنز بنائے جبکہ کلدیپ نے 28 گیندوں پر سب سے زیادہ 23 رنز بنائے۔بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 81 رنز بنا پائی۔سری لنکا کی جانب سے وینیدو ہسارنگا نے اپنی 24 ویں سالگرہ کی خوشیوں کو مزید دوبالا کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ایک آسان ہدف ملا جو 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنانڈو اور مینود بھنوکا نے اوپننگ کی اور 23 رنز کا آغاز کرکے فرنانڈو 12 بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ 35 پر مینود بھنوکا کی گری، جنہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے آخری آؤٹ ہونیوالے بلے باز سدیرا سماراوکراما تھے، جنہوں نے 13 گیندوں صرف 6 رنز کا اضافہ کیا۔دھنانجیا ڈی سلوا نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 23 اور میچ کے ہیرو وینیندو ہسارنگا نے 9 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 82 رنز بنا کر میچ 7 رنز جبکہ سیریز 1-2 سے جیت لی۔وینیندو ہسارنگا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.