ساری زندگی غم رہے گا کہ ماہرہ خان نے میری زندگی پر بننے والے ڈرامے میں کام کیا
حامد میر سے نفرت کرتا ہوں آگے چلیں،عفت عمر وہ ہے جس سے میں نفرت بھی نہیں کرتا یہ اس قابل بھی نہیں۔ڈرامہ رائیٹر خلیل الرحمٰن کی ایک مرتبہ پھر متعدد شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو
مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 جولائی 2021 14:21
(جاری ہے)
ڈراما نگار کو جب فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھائی گئی تو پہلے انہوں نے انہیں پہچانا ہی نہیں لیکن میزبان کی جانب سے بتائے جانے پر انہوں نے میزبان کو اپنا دوست قرار دیا۔
اداکارہ فیروز خان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنے اچھے اداکار بن پائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے آڈیشن کے دوران فیروز خان کو واپس گھر بھیج دیا تھا مگر اب جلد ہی دونوں ایک منصوبے میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔خلیل الرحمان نے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ مجھے زندگی بھر کا غم ہے کہ اس نے میری زندگی پر بننے والے سیریل پر کام کیا اور وہ اس میں ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا،جب انہیں حامد میر کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں اس شخص سے نفرت کرتا ہوں آگے چلیں۔۔عفت عمر کے بارے میں کہا کہ یہ وہ ہے جس سے میں نفرت بھی نہیں کرتا یہ اس قابل بھی نہیں۔خلیل الرحمن نے مزید کہا کہ وہ سوشل شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو اسٹار نہیں مانتے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے تسلیم کیا کہ ٹک ٹاکرز ٹیلنٹڈ ہیں مگر وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی آواز پر لپسنگ نہ کریں بلکہ خود اپنی آواز میں ویڈیوز شوٹ کریں، تاکہ کوئی بھی ڈراما ساز ان کا حقیقی ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں کاسٹ کرے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.