کورونا کی شدت، ڈیلٹا وائرس سے چار ماہ سے 8سال تک کے بچے بھی متاثر

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں متاثرہ بچے اور حاملہ خواتین میں کیسز پائے گئے

جمعہ 30 جولائی 2021 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) ڈیلٹا وائرس سے چار ماہ کے بچے سمیت 8 سال تک کے بچے بھی متاثر ہونے لگے۔کراچی میں بھارتی ڈیلٹا کا پھیلا شدت اختیار کرگیا ہے۔ حکومت سندھ بھی وائرس کو روکنے کے لیئے لاک ڈان پر غور کررہی ہے۔ڈیلٹا وائرس سے نومولود بچے اور حاملہ خواتین بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

لیاری میڈیکل کالج میں ڈیلٹا کے 26 مزید کیسز رپورٹ ہوگئے، جن میں چار ماہ کے بچے سمیت 8 سال تک کے بچے شامل ہیں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں متاثرہ بچے اور حاملہ خواتین میں کیسز پائے گئے۔ متاثرہ بچوں کے اہلخانہ میں بھی مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کا تعلق گلستان جوہر، بلدیہ، نیوکراچی، ملیرسمیت مختلف علاقوں سے ہے۔