دشمن ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نا چاہتے ہیں جن کو ہم سب نے ملکر ناکام بناکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں امن گا گہوارہ بنانا ہے‘محمد سرور

دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کا کردار پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ‘گورنر پنجاب

جمعہ 30 جولائی 2021 17:52

دشمن ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نا چاہتے ہیں جن کو ہم سب نے ملکر ناکام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے مر کزی چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی قیادت میں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر،مفتی عاشق حسین ،مفتی محمد رمضان سیالوی ،مولانا مسعود قاسمی ،علامہ آصف اکبر اور حافظ کاظم رضا نقوی سمیت دیگر نے گور نر ہائوس میں ملاقات کی جس میں محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں مشاورت کی گئی ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے علماء اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نا چاہتی ہیں جن کو ہم سب نے ملکر ناکام بناکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں امن گا گہوارہ بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں اور جدوجہد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کا کردار پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ علما ء اکرام کا پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ہم علما اکرام کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومتی ادارے بھی محر م الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر ان سے مکمل تعاون کر یں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما اکرام اپنی ذمہ داری پوری کر یں انشا اللہ جب ہم سب ملکر کام کر یں گے تو محرم الحرام میں امن وامان کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکے گا ۔ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ وارانہ واریت کے خاتمے کیلئے جتنا کام ہورہا ہے اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی امن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی امن دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے والے مواد کو روکنے کیلئے بھی قانون حر کت میں آئے گا اور ایسے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔مر کزی چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں قومی یکجہتی اورامن واتحادکا پرچم انشا للہ ہمیشہ سر بلند رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کی سازش اور ناپاک ایجنڈے کو علما ء اکرام اور سول سوسائٹی ملکر ناکام بنائیں گے اور پاکستان میں محبت امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے علما ء اکرام حکومتی اداروں کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔