پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے‘ یاسمین راشد

ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے‘صوبائی وزیر صحت کی گفتگو

جمعہ 30 جولائی 2021 17:52

پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے‘ یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دن رات زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کیلئے محنت کر رہے ہیں، ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، 29جولائی کو پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلا ئوکی شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلا ئوکی شرح 3.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، ادویات کی خریداری کے عمل کا آڈٹ کرایا جا رہا ہے، وزیراعلی نے ادویات کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔