جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،5کس منشیات فروش گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 30 جولائی 2021 18:07

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،5کس منشیات فروش ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،5کس منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے 1کس مسمات منشیات فروش سے 1کلو120گرام ہیروئن اور2کس منشیات فروشوں سے 140گرام چرس اور2لیٹر شراب برآمد،تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے 210گرام ہیروئن برآمد،تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروش سے 1لیٹر شراب برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔