وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا چنیوٹ کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت،کشتی الٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم ، کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب

جمعہ 30 جولائی 2021 18:49

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا چنیوٹ کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ کے قریب دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وز یراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اور امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کشتی الٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حادثے کے بارے میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔