گورنر خیبر پختونخوا کا کارخانو مارکیٹ پشاور میں پولیس وین پر دستی بم حملے کی شدید مذمت

جمعہ 30 جولائی 2021 18:43

گورنر خیبر پختونخوا کا کارخانو مارکیٹ پشاور میں پولیس وین پر دستی بم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کارخانو مارکیٹ پشاور میں پولیس وین پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ہے گورنر نے بم حملہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔