ٹیکس کے حوالے سے بڑے شہروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے ، عارف علوی

ایف بی آر ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ہے،حکومت نے ٹیکسیشن نظام کی بہتری کیلئے کوششیں کی ہیں، صدرمملکت

جمعہ 30 جولائی 2021 18:49

ٹیکس کے حوالے سے بڑے شہروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے ، عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکس کے حوالے سے بڑے شہروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کے زیرِ اہتمام ٹیکس دہندگان کی آگاہی کیلئے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اخوت اور انکساری معاشرے کو مستحکم کرنے کے اہم اصول ہیں،اسلامی اقدار میں احتساب مؤثر انداز سے نمایاں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ہے،حکومت نے ٹیکسیشن نظام کی بہتری کیلئے کوششیں کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس کے نظام کو عصر حاضر کے نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 9لاکھ افراد سرکاری ملازم بھی تھے اور احساس سے بھی مستفید ہو رہے تھے،تمام محتسب اچھے انداز سے کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس کے حوالے سے بڑے شہروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے،حکومت کا کام عوام کو آسانیاں فراہم کرناہے،کووڈ میں ہم نے بہتر پالیسی اپنائی اور قوم نے بھی ساتھ دیا۔