چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین نے پارلیمنٹ کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 30 جولائی 2021 20:04

چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین نے پارلیمنٹ کے لان میں پودا لگا کر شجر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پارلیمنٹ کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ماحول دوست اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور ماحول دوست رویوں کے فروغ کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بھر پور شجر کاری اور ماحول دوست اقدامات سے ہی کم کیا جاسکتا ہے اوردرخت لگانا ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ درخت لگا ئیں اور ماحول دوست رویے اپنائیں۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی پودا لگایا اور کہا کہ صاف ماحول ترقی پسند سوچ کی عکاسی کرتاہے اورپارلیمان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے موثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کاربن کا اخراج کم کرنے کیلئے پارلیمان شمسی توانائی سے بجلی کی ضروریات پوری کر رہی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ پر سینیٹر ز فدا محمد, زیشان خانزادہ کے علاؤہ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :