اداکارہ سنبل اقبال کورونا کی شکار، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

جمعہ 30 جولائی 2021 20:46

اداکارہ سنبل اقبال کورونا کی شکار، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔انسٹاگرام پر سنبل نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جبکہ مداحوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔سنبل نے اپنے مداحوں سے ان کیلئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔ان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتا دکھائی دیا۔

متعلقہ عنوان :