پنجاب کو سرمایہ کاری اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا حب بنائیں گے،دوبئی ایکسپو میں پنجاب بھرپور شرکت کریگا‘ اسلم اقبال

پنجاب میں سرمایہ کار دوست ماحول کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کارخ کر رہے ہیں‘ صوبائی وزیر صنعت و تجارت

جمعہ 30 جولائی 2021 21:06

پنجاب کو سرمایہ کاری اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا حب بنائیں گے،دوبئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دوبئی ایکسپو، پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال اور بورڈ کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو سرمایہ کاری اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا حب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سرمایہ کار دوست ماحول کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کارخ کر رہے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری وزیر اعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال منعقد ہ ہونے والی دوبئی ایکسپو میں پنجاب بھرپور شرکت کرے گا جس سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے بننے والے صنعتی مراکز سے پنجاب میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

متعلقہ عنوان :