Live Updates

خیبرپختونخوااسمبلی میںحکومت اورن لیگ اراکین کے مابین سیاسی گولہ باری

سابق ن لیگ حکومت میں12ہزارمیگاواٹ بجلی کے نئے کارخانے لگے موجودہ حکومت نے ٹرانسمیشن لائن پر اب تک کیاکیاہے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں حسب روایت ن لیگ کے رکن اختیارولی اور وزیرمحنت شوکت یوسفزئی کے مابین سیاسی گولہ باری ہوئی ، آزادکشمیر اورسیالکوٹ میں شکست پرمخالفین ذہنی توازن کھوچکے ہیں ۔پیر کے رزصوبائی اسمبلی میں ایم پی اے اختیارولی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ سابق ن لیگ حکومت میں12ہزارمیگاواٹ بجلی کے نئے کارخانے لگے موجودہ حکومت نے ٹرانسمیشن لائن پر اب تک کیاکیاہے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ہم چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف ملے تین چار دنوں تک واپڈاکے پاس ٹرانسفارمرتک نہیں ہوتاایکسین دفترپی ٹی آئی دفترجیسالگتاہے وہ ساڑھے تین سو ڈیمزکہاں گئے ہم زیرولوڈشیڈنگ دیکرگئے تھے غریبوں کے گھروں میں پنکھے تک نہیں چلتے این ایل جی نہ خریدنے پر کارخانوں میں بجلی نہیں ،سوات میں نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ حکومت مزیدکیاکرسکتی ہے پھرتو شوکت خانم ہسپتال کانام بھی تبدیل ہوناچاہئے ان سے قومی لیڈروں کے نام برداشت نہیں ہوتے کوئی ہسپتال ،یونیورسٹی،سکول ،کارخانہ نہیں بن رہا وردوسروں کی سکیموں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں تبدیلی کے نعرے پر ملک کا بیڑا غرق ہوچکاہے نیب نے معلم جبہ سکینڈل بندکردیاہے نیب تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم ہے اگرایسانہ ہوتاتو آج بی آرٹی،معلم جبہ اور بلین ٹری سونامی کے کردار جیلوں میں ہوتے نیب کواپوزیشن رہنمائوں کیخلاف استعمال کیاجارہاہے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کارخانے تیل پرچل رہے ہیں جسکاخمیازہ عوام بھگت رہی ہے آیا30سالوں میں ڈیم نہیں بن سکتاتھا تیل سے بجلی بنانے کاملک پرظلم ہوا ہے اس اقدام پر قوم سے معافی مانگی جائے اگرآج دوڈیمزبن رہے ہیں تو اس پر عمران خان کاشکراداکرناچاہئے ماضی میںٹرانسفارمرکے اوپرسیاست ہواکرتی تھی ہمارے دورمیں کم ازکم یہ چیز نہیں زیرولوڈشیڈنگ کابیان شہبازشریف کے بیانیے کے منافی ہے نوازشریف کڈنی ہسپتال کی تبدیلی پر فیصلہ ہواہے کہ زندہ لوگوں کے ناموں پر عمارت منسوب نہیں ہوگی شوکت خانم میں80فیصدغریب لوگوں کامفت علاج ہورہاہے اگرمذکورہ سکینڈلزسے متعلق شواہدہیں تواپوزیشن عدالت کیوں نہیں جاتی یہ عوام کو ورغلانے والی باتیں کشمیرالیکشن کے بعد اپوزیشن کی ذہنی توازن ڈھیلی ہوتی جارہی ہے نیب چیئرمین کس نے تعینات کیا کس نے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا اگرلیڈرپراتنااعتماد ہے تو اسے پاکستان لایاجائے لندن میں ان لوگوںپر لعنت بھیجاجارہاہے کڈنی ہسپتال کومیاں جہانزیب کے نام سے منسوب کررہے ہیں جن کی قوم کیلئے خدمات ہیں اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے عدالتوں سے رجوع کیاجائے سیالکوٹ اورآزادکشمیرالیکشن کا غصہ ایوان میں اتارنازیادتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرہائوسنگ ڈاکٹرامجدنے کہاکہ کڈنی ہسپتال کوکیسے کرپشن زدہ آدمی کے نام پرکرسکتے ہیں کشمیراورسیالکوٹ میں شکست پرانہیں تکلیف پہنچی ہے پوائٹ سکورننگ کیلئے یہ لوگ ایوان میں کھڑے ہوجاتے ہیں ن لیگ کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے کہاکہ نوازشریف کو اقامہ پرنااہل کیاگیابتایاجائی94ء میں قیمتی پتھروں کی سمگلنگ کس نے کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات