جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری،5کس منشیات فروش گرفتار

جمعہ 30 جولائی 2021 23:13

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںجہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری،5کس منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے 1کس مسمات منشیات فروش سے 1کلو120گرام ہیروئن اور2کس منشیات فروشوں سے 140گرام چرس اور2لیٹر شراب برآمد،تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے 210گرام ہیروئن برآمد،تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروش سے 1لیٹر شراب برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔