مدارس اور مساجد کیخلاف سازشوں سے آگاہی مہم کے طور پر مختلف مقامات پر کنونشنز منعقد ہونگے

،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اگست بروز اتوار مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ،مولانا عبد الرحمن رفیق ودیگر کا بیان

جمعہ 30 جولائی 2021 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی محمدروزی خان، مولانا قاری مہراللہ، مولانا شیخ احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد ،مولانامفتی عبدالغفور مدنی، مفتی عبدالسلام رئیسانی، حاجی محمد شاہ لالا، حاجی ولی محمد بڑیچ ،حافظ سراج الدین، مفتی رحمت اللہ، حافظ شبیر احمد مدنی، چوہدری محمد عاطف مولانا محمد طاہر توحیدی،حافظ خلیل احمدسا رنگزئی، مولانا جمال الدین حقانی ،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی ،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا محمد عارف شمشیر، ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ، حاجی صالح محمد، حاجی عبداللہ سلیمان خیل، مولانا محمد یاسر بازئی، مولاناسید سعداللہ آغا ، حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا کہ مدارس اور مساجد کے خلاف سازشوں سے آگاہی مہم کے طور پر جمعیت کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر کنونشنز منعقد ہوں گے 8 اگست بروز اتوار مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر تمام کارکنان مرکزی پالیسی کی پاسداری کرتے ہوئے جماعتی نظم کے پابند ہوں،انہوں نے کہا قادیانی نواز حکومت نے مدارس ومساجد پر قبضہ کرنیاور ملکی اساس اور بنیاد کو بری نقصان پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مدارسِ دینیہ کے خلاف ماضی کی حکومتوں نے بھی خوبصورت عنوانات کے تحت اسلامی مراکز ،شعائر اسلام اور علماء حق کے متعلق انتہائی بھیانک اور خطرناک سازشیں کی مگر بفضل خدا جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد کی بدولت ناکامی اور نامرادی اسلام دشمن عناصر کے حصے میں رہی اور ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی تمام سطح کی قیادت حالات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے وہ بخوبی جانتی ہے کہ آج قادیانی نواز حکومت کی چھتری تلے خطرناک سازشیں ہورہی ہیں اب یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اب اسلامی مراکز مدارس ومساجد کے خلاف کفری طاقتوں کی ایماء پر مختلف ناموں سے ملک کی اساس اور بنیاد کے خلاف وہ قبیح عمل پر عملدرآمد ہورہا ہے جو اساسِ پاکستان کے خلاف ہے جس کے خلاف جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمارے اکابرین اور بزرگوں کی جماعت ہے اس کے خلاف سازشیں ہر دور میں ہوئی ہیں لیکن تمام تر سرکاری اور مخالفین کی منفی سازشوں کے باوجود جمعیت علماء اسلام کی قوت ناقابل تسخیر رہے گی دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا کچومر نکالنے میں برابر شریک ہے کیوں کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا ہے۔