بھارتی دھمکیوں کے باوجود تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں شرکت کیلئے تیار

مایہ ناز سری لنکن آل راونڈر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 جولائی 2021 00:29

بھارتی دھمکیوں کے باوجود تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں شرکت ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) بھارتی دھمکیوں کے باوجود تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں شرکت کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر تلکرتنے دلشان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پابندی کی دھمکیوں کی پراہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دے دی ہے، آل راونڈر پاکستان میں شیڈول کشمیر پریمئیر لیگ میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کے معاہدے کرنے والے غیرملکی کرکٹرز بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کے بعد دستبردار ہو گئے۔ بتایا گیا کہ بدمعاش بھارتی کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکی دی کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں 6 غیرملکی کرکٹر کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے جس کے بعد اب صرف مقامی کرکٹرز ہی لیگ میں شرکت کریں گے۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ 6 اگست سے ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا۔خیال رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کو مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔