پیرمحل ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ محمد عدنان کا داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول 1 کا دورہ

Ameer Hamza امیر حمزہ ہفتہ 31 جولائی 2021 11:39

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ محمد عدنان کا داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول پیرمحل کا دورہ اساتذہ طلبہ کو آگاہی مہم دی تفصیل کے مطابق محمد عدنان ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ضلع ٹوبہ نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل کادورہ کیا ،عبدالرزاق پرنسپل،انوار حسین ایس ایس ٹی،انعام الحق گجر ایس ایس ٹی،محمد ارشاد،غلام حسنین، ملک محمد شبیر،عبدالغفار اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ داخلہ مہم کے سلسلہ میں طلبہ اساتذہ کو آگاہی دی اور فاصلاتی تعلیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں اور آنے والے پروگرام کے متعلق بتلایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021کے خزاں کے داخلے جاری ہے پہلے مرحلے میں میٹرک ایف اے ، درس نظامی ، آئی کام میں داخلے چھ ستمبر2021تک جاری رہیں گے اس کے علاوہ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز ، ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر 2021 سے شروع ہوں گے داخلہ فارم صبح 8بجے سے شام چھ بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں اور ضلع بھر میں قائم سیل پوائنٹ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹوبہ ے ریجنل آفس سے داخلہ فارم بروز ہفتہ اتوار بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز کے داخلے آن لائن 23اگست 2021تک جاری رہیں گے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری مستحق طلبہ طالبات ، قیدی ،معذور افراد ،شہدا کے بچے فیس میں رعایت کے لیے سٹونٹ سپورٹ فنڈ سے یونیورسٹی کے قواعد کے مطابق داخلہ فیس میں رعایت حاصل کرسکتے ہیں داخلہ جات کی مزید معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر فیض کالونی ٹوبہ فون 046-2517319پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :