روہڑی ریلوے کالونیوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ۔ ڈرائیورز اور اہم اسٹاف کا ریسٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین حادثات کا خطرہ

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 31 جولائی 2021 12:22

روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) ریلوے انتظامیہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کی فراہمی بحال رکھنے میں بری طرح ناکام لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12سے18گھنٹے تک جاپہنچا ریلوے ملازمین بلخصوص ریلوے ڈرائیور انڈر ریسٹ تھکاوٹ اورنیند مکمل ناہونے کی وجہ سے ٹرین حادثات کا خدشہ انڈرریسٹ ڈرائیوروں نے چند روز قبل ڈیوٹیاں ٹرینیں چلانے سے انکار کردیا تھا تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ سکھر ڈویثرن ریلوے کالونیوں اور ریلوے اسٹیشن روہڑی پر بجلی کی فراہمی بحال رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ایکسپریس فیڈر ہونے کے باوجود ریلوے کالونی نیویارڈ،ریلوے کالونی لوکوشیڈ،لوکوشیڈورکشاپ،گارڈ کالونی،ڈرائیورز کالونی سمیت دیگر شعبہ جات کی کالونیوں سمیت سکھر ڈویثرن کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن روہڑی پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے سے بڑھ کر12سے18گھنٹے روزانہ ہوچکا ہے روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ناصرف ریلوے ملازمین کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ بجلی کی بندش سے ریلوے کالونیوں کے بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی فراہمی معطل ہونے سے پانی کی بھی شدید قلت کی شکایات موصول ہورہی ہیں اس سلسلے میں ٹرین ڈرائیور ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر چاچڑ کا کہنا تھا کہ بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ٹرین ڈرائیورز کا آرام مکمل نہیں ہوپارہا ہے جسکی وجہ سے انڈر یسٹ ڈرائیور سخت تھکاوٹ اور نیند پوری نہ ہونے کے باوجود ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اور وہ انڈرریسٹ ٹرینیں چلانے پرمجبور ہیں جو کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتا ہے علی حیدرچاچڑ کا مزید کہنا تھا کہ چندروز قبل سکھر ڈوویثرن کے انڈرریسٹ ڈرائیورز کی جانب سے احتجاجا ٹرینیں چلانے سے انکار پر ریلوے سکھر ڈویثرن افسران نے مذاکرات کرتے ہوئے 4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم وہ اپنے واعدے پر پورے نہیں اترے اور ریلوے کالونیوں میں تاہال 12سے18گھنٹے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے جسکی وجہ سے ٹرین ڈرائیور سخت پریشان اورانڈرریسٹ ہیں جو کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے سکھرڈویثرن افسران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں لایا تو ٹرین ڈرائیور ایک بار پھر احتجاجا مسافرٹرینیں چلانے سے انکار کردے گے جس سے ٹرین کا پیہہ جام ہوسکتا ہے جسکی تمام تر ذمہ داری ریلوے سکھر ڈویثرن انتظامیہ پر عائد ہوگی دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں طوفانی بارش اور طوفانی تیز ہواؤں کے باعث ریلوے کالونیوں کو بجلی فراہمن کرنے والے بجلی کے پولوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جنکی مرمت کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے مجبورا کام کے دوران لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔