ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی ہفتہ 31 جولائی 2021 14:46

ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ڈی ایس پی CIA رائے غلام مصطفی کی زیر نگرانی CIA سٹاف ننکانہ نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 2 کلو 311 گرام چرس اور وٹکا، نقدی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزم دلشاد سے 1 کلو 680 گرام اور ملزم طارق عرف پہلوان سے 631 گرام چرس برآمد کی گئی ملزم دلشاد منشیات فروشی کے مقدمہ میں تھانہ واربرٹن کا اشتہاری مجرم بھی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کی طرف سے انچارج CIA اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی گئی ۔دی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مئوثر کاروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔ منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :