23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

یہ علاقے پہلے ہی خوراک کی قلت کا شکار، اگست سے نومبر تک کے عرصے میں یہ صورت حال بدتر ہو سکتی ہے،بیان

ہفتہ 31 جولائی 2021 15:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کہاہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا میں 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے بتایاکہ ایتھوپیا کے تباہ کن حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائیجیریا اس صورت حال سے شدید متاثرہ ہو سکتے ہیں۔ ہنگر ہاٹ اسپاٹ سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ علاقے پہلے ہی خوراک کی قلت کا شکار ہیں تاہم اگست سے نومبر تک کے عرصے میں یہ صورت حال بدتر ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید خشک سالی کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14000 افراد خوراک کی قلت کے باعث موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :