سندھ حکومت کا ڈبل سوار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دئیے جائیں گے۔جن اداروں نے 100 فیصد ویکسینیشن کرا لی ہے انہیں کام کرنے کی مکمل اجازت ہو گی۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 31 جولائی 2021 15:51

سندھ حکومت کا ڈبل سوار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جولائی 2021ء) :سندھ میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر عائد پابندی کے خاتمے کے احکامات کے بعد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے پر عمل درآمد فوری طور پر ہو گا۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ویکسینیشن کے لیے جانے کی خاطر سہولت دینے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا گیا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دئیے جائیں گےبیکری، کریانہ سٹور اور دیگر ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسینیشن کے لیے لے جانے کی اجازت دی گئی ہے،چھپ کر دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جن اداروں نے 100 فیصد ویکسینیشن کرا لی ہے انہیں کام کرنے کی مکمل اجازت ہو گی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو ایک ماہ کے لیے بند کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔حیدرآباد کی ریلی منسوخ کرنے پر ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمارے کسی ترجمان نے لاہور میں لاک ڈاؤن پر بیان نہیں دیا۔پنجاب کے حالات ہم سے بہتر عثمان بزدار جانتے ہیں۔ 14 گھنٹوں میں بہت سارے بیانات اور خیالات سامنے آئے،گذاراش ہے اہم ایشو پر انتشار پیدا نہ کریں۔ صوبائی حکومت کوشش کرتی ہے وفاق سے مشاورت کرکے فیصلے کرے۔گزارش ہے کہ انسانی مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔ہر سیاسی جماعت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔وفاقی وزراء نے متنازع بیان دیا کہ صوبائی حکومت کو لاک ڈاؤن کا اختیار نہیں۔