بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے میٹرک کے امتحانات میں شریک طلبہ و طالبات پریشان

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر ہفتہ 31 جولائی 2021 16:15

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) -میٹرک کے امتحانات جاری‘ بجلی کی بار بار بندش‘ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جبکہ بجلی کی بار بار بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے طلباوطالبات پریشان ہیں کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کیسے پیپر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

والدین کے مطابق میپکو انتظامیہ کی نااہلی‘لاپروائی اور بے حسی توہے ہی‘ بجلی کی خرابی کے باعث بار بار بندش‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کے مسائل الگ سے ہیں۔پیپر حل کرتے ہوئے طلبہ شدید گرمی اور حبس کے باعث پسینے سے شرابو ر ہوجاتے ہیں‘پسینہ پیپرز پر بھی گرتا ہے۔طلباوطالبات اور ان کے والدین نے اعلی ٰحکام سے سخت نوٹس لینے اور اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :