مہنگائی قرضے اوربے روزگاری موجودہ حکومت کے تحفے ہیں ،مولانا عبدالحق ہاشمی

قرضے ،مہنگائی وبے روزگاری کاخاتمہ کرنے والوں نے تین سالوں میں مہنگائی ،بھاری سودی قرضے،بے روزگاری میں بدترین اضافہ کرکے تمام سابقہ ریکارڈ تھوڑدیے ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قرضے ،مہنگائی وبے روزگاری کاخاتمہ کرنے والوں نے تین سالوں میں مہنگائی ،بھاری سودی قرضے،بے روزگاری میں بدترین اضافہ کرکے تمام سابقہ ریکارڈ تھوڑدیے مہنگائی قرضے اوربے روزگاری موجودہ حکومت کے تحفے ہیں ۔ملک کو ترقی دی گئی ،حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کیا گیا نہ ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی بلوچستان کے عوام کو سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے بھی صرف خالی خولی وعدوں واعلانات پر ٹرخادیا بلوچستان کو عوام کو خیرات نہیں آئنی معاشی حقوق ، روزگار چاہیے ۔

حکومت واپوزیشن کے نمائندے جی حضوری ذاتی مفادات کے حصول میں مگن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کاالیکشن کے دنوں میں وعدے اورتین سالہ ناقص کاکردگی، یوٹرن ،وعدہ خلافی کو دیکر حکومتی دعوئوں اقدامات وعدوں پر اعتبارنہیں کیاجاسکتا حکمرانوں نے ہر کام عوام ووعدوں کے برخلاف کیا حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہاہے جماعت اسلامی مظلوم بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کررہی ہے عوام مسائل کے حل ،اسلامی حکومت کے قیام اور لٹیروں کو ناکام بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بلوچستان کے عوام کو پانی گیس اور بجلی کی سہولیت تک میسر نہیں جو لمحہ فکریہ اور حکومت منتخب نمائندوں کی ناکامی ہے عوام الناس کو ان ناکام ،نااہل اور کئی عشروں سے مسلط طبقے کو مستردکرکے دیانت دار قیادت کا ساتھ دیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکمران بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنٰی دیں اورگیس لوڈ شیڈنگ ختم ،پینے کاصاف ہر ضلع بلخصوص صوبائی دارالحکومت کے لاکھوں آبادی کوفی الفور فراہم کریں ۔کوئٹہ کے شہری پینے کے پانی کیلئے ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے دوسے تین ہزار روپے ایک ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں یہ سب حکمرانوں کی غفلت کوتاہی کی وجہ سے ہے۔ہم جماعت اسلامی ہی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انشاء اللہ عوام کو دیانت دار متبادل قیادت فراہم کرکے لٹیروں سے قوم کونجات دلائیں گے ۔

بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بلوچستان سے زیادتی ہورہی ہے حالانہ بلوچستان میں بجلی بہت کم استعمال ہوتی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی روزکا معمول بن گیا ہے انشاء اللہ بلوچستان کے معصوم عوام کو بہت جلد لٹیرے حکمرانوں اور بار بارحکومتوں میں آنے کے باوجود عوام کے بجائے ذاتی مسائل حل کرنے بدعنوانی کو رواج دینے والوں کوناکام بنائیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں۔