مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ اپنے بھائی قائداعظم ؒکی طرح تاریخ میں ہمیشہ زندہ و روشن رہیں گی ،اسلم فاروقی

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 128ویں یوم ولادت کے موقع پرمحب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے زیر اہتمام پاک کالونی کے علاقے محب چوک بڑابورڈ پر ایم کیو ایس سی کے پاک فوج یک جہتی کیمپ سے متصل مادر ملت ؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے محمد اسلم خان فاروقی کی زیرصدارت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ایک سادہ سی تقریب اور لنگر کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کو بائیولوجیکل کورونا نامی وائرس سے نجات اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی شرکاء تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ مایوسی کے تاریک لمحوں میں امید کی کرن تھی وہ اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم ؒکی طرح تاریخ میں ہمیشہ زندہ و روشن رہیں گی تقریب میں نعیم احمد خان، حکیم محمد شعیب قریشی، دلشاد علی انصاری، محمد اسلم غوری، محمد سلیم چندریگر، محب محمد اجمل، ماسٹر اسلم، نوید ستارو دیگر رہنما موجود تھے۔