اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر اقبال ٹان ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ایس پی اقبال ٹان اویس شفیق نے بتایا کہ سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث اور مفرور اشتہاریوں سمیت 520 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مفرور اشتہاریوں۔عادی مجرمان۔عدالتی اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان میں مجموعی طور پر 41 ملزمان گرفتار۔سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب 14 گینگز کے 29 ارکان گرفتار۔گینگز کے قبضہ سے 20 لاکھ روپے سے زاید کا مال مسروقہ برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 81 ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 29 کلو گرام سے زاید چرس۔

(جاری ہے)

165 لٹر شراب برآمد۔

۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 56 ملزمان گرفتار 11رائفلز۔45 پسٹلز و گولیاں برآمد۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی میں 65 ملزمان کے قبضہ سے دا پر لگی لاکھوں روپے کی رقم برآمد۔پتنگ بازی۔ہوائی فائرنگ۔گٹکا۔سانڈسسٹم۔شیشہ سموکنگ۔ون ویلنگ۔کرایہ داری۔گداگری ایکٹ۔قحبہ خانہ پر کاروائی میں 248 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔مزید ایس پی اقبال ٹان اویس شفیق نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے۔