Live Updates

پی ڈی ایم اور اپوزیشن ختم ہوچکی، پی ٹی آئی پاکستان کی فیڈریشن کی جماعت بن کر ابھری ہے، غلام سرور خان

افغانستان میں امن کیلئے دوحہ میں بڑھی بیٹھک ہوگی امریکہ، روس، چین کے ساتھ پاکستان بیٹھے گا جو سفارتی سطح پر حکومت کی بڑی کامیابی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 31 جولائی 2021 18:10

پی ڈی ایم اور اپوزیشن ختم ہوچکی، پی ٹی آئی پاکستان کی فیڈریشن کی جماعت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن ختم ہوچکی، پی ٹی آئی پاکستان کی فیڈریشن کی جماعت بن کر ابھری ہے، افغانستان میں امن کیلئے دوحہ میں بڑھی بیٹھک ہوگی امریکہ، روس، چین کے ساتھ پاکستان بیٹھے گا جو سفارتی سطح پر حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان کا مزید کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے گلگت انتخابات کے بعد آزادکشمیر اور سیالکوٹ میں فتح حاصل کی ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ مسلم لیگ ن کی کرپشن کا شاخسانہ ہے، کورونا کے دوران دنیا بھر کی ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری کا خسارہ کم ہوا اور منافع حاصل کیا ہے، غلام سرور خان کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے بھارت کی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا، کشمیر پرئمیر لیگ میں دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے دھمکانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات منصفانہ ہوں گی ٹارگٹ نہیں ہوں گی، ایڈمنسٹریٹیو کوتاہیوں پر کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کیا گیا، اسکینڈل کی ختمی تحقیقات نیب کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات