ویکسی نیشن کے لیے لمبی قطاریں ،مشتعل افراد نے ایکسپو ہال کے شیشے توڑ دیئے

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ایکسپو سینٹر کراچی ویکسین لگوانے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگنے اورویکسین کے لیے کئی گھنٹے انتظار کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔مشتعل افراد نے ایکسپو ہال کے شیشے توڑ دیئے،کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر عوام نے بڑی تعداد میں ویکسینیشن سینٹرز کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹر میں عوام کا جمع غفیر امڈ آیا،ویکسینیشن سینٹر میں لوگوں کے بڑھتے ہوئے رش کے باعث دھکم پیل ہوئی ۔ذرائع کے مطابق اس دوران ہال کا ایک شیشہ ٹوٹ گیا جبکہ سیکیورٹی پر مامور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تاہم ایکسپو سینٹر سمیت متعدد پوائنٹس پر ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری رہا اور انتظامیہ نے ایک ہال کو کچھ وقت کے لیے بند کردیاہے۔