فیصل آباد،آئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب بھر کے 116سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کائونٹر پر سہولیات مہیا کرنیکا حکم

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:05

فیصل آباد،آئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب بھر کے 116سرکاری ہسپتالوں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) آئی جی پنجاب انعام غنی کا فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 116سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کائونٹر پر پولیس اسٹیشن پر ملنے والی تمام سہولیات مہیا کرنیکا حکم جاری ‘ شہری سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کائونٹر پرایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے سکتے ہیں گمشدگی رپورٹ‘خواتین کو ہراساں کرنیکی رپورٹ بھی دے سکتے ہیں اب ان پولیس خدمت کائونٹر پر شہریوں کو ایف آئی آر کی کاپی بھی فراہم ہو سکے گی کرایہ داری اندراج بھی ہو سکے گا گھریلوملازمین کا بھی اندراج ان پولیس خدمت مراکز کے کائونٹر پر کروایا جا سکے گا‘شہریوں کو پولیس خدمت مرکز پر موجود عملہ تمام سہولیات 24گھنٹے دینے کا پابند ہوگا شہری شکایات کی صورت میں آئی جی پنجاب کے شکایات سنٹر 1787پر بھی کال کرکے اپنی شکایات اندراج کروا سکیں گے۔