بسیمہ میں بدامنی عروج پر ہے، جس پر انتظامیہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:07

بسیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) بسیمہ میں بدامنی عروج پر ہے، جس پر انتظامیہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے تفصیلات کے مطابق آج جمعہ نماز کے دوران عبدالباقی کے سی ڈی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے دوسری جانب گرشتہ روز عبد المجید عیسی زئی اپنے 125 موٹر سائیکل بسیمہ بازار کھڑی کرکے سامان خریدنے گئے واپسی پر موٹر سائیکل چور لے گئے تھے واضح رہے ناگ حسین زئی، شینر میں تیل بردار گاڑیوں سمیت مال مویشیوں کی چوری میں اضافہ ہوا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق بسیمہ اور گردونواح کے علاقوں میں اس وقت چوروں کا راج قائم ہے،جس سے شہر و گردونواح کے علاقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں گاڑی چوری میں ملوث صرف ایک چور کو گرفتار کرنے کے علاوہ باقی تمام ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ۔ ۔

متعلقہ عنوان :