ِمقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی 2 کشمیری نوجوان شہید

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں موجود قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی آپریشن جاری ہے۔