چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خوراک اور صنعت کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران اورتمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں گرانفروشی پر 265افرادگرفتار،308مقدمات درج،نا جائز منافع خوروں کو تقریبادو کروڑ96لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

ناقص کارکردگی پر چار اسسٹنٹ کمشنرز، دو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ،اسسٹنٹ کمشنر حضرو، اوکاڑہ، تونسہ اور نارووال معطل،ملتان اور قصور کے سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی معطل کردئیے گئے ۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیا کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے۔اچھی کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی، ناقص کارکردگی پر محاسبہ کیا جائے گا۔اشیا کی مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کو لوٹنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :