نئے تعلیمی سال کا آغاز ،سرکاری سکولوں میں تاحال بچوں و کتابیں نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) نئے تعلیمی سال کا آغاز ،سرکاری سکولوں میں تاحال بچوں و کتابیں نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کردیا ہے،لیکن ابھی تک پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کو مکمل کتابیں نہیں مل سکیں۔

نیا تعلیمی سال شروع میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔سرکاری سکولوں کے سربراہان کے مطابق ان کو کتابیں کم ملی ہیں۔ چہارم،پنجم اور ہشتم جماعت کی مختلف کتابیں سکولوں میں موجود نہیں ہیں۔بچے کتابوں کے حصول کیلئے سکولوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ سرکاری سکولوں کے بچوں کو تمام کتابیں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔