وزیر اعلی عثمان بزدارکا راجن پور کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

وزیر اعلی عثمان بزدارکا راجن پور کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجن پور کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے مسافر وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -