فیصل آباد میں 90لاکھ کا ڈاکہ

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) فیصل آباد کے علاقے نیو حسیب شہید کالونی میں شہر ی کے گھر سے ڈاکو 37لاکھ کی نقدی 9لاکھ کے پرائز بانڈز اور 33تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ملوث ڈاکوں کا سراغ نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ نیو حسیب شہید کالونی عثمان بلاک مکان نمبر10/11میں گزشتہ شام کار سوار چار رکنی ڈاکو منور حسین ولد عبدالرحیم کے گھر زبردستی گھس آئے مذکورہ شہری گھر میں پودوں کو پانی لگا رہا تھا اسی دوران ڈاکوں نے اسے اور اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 37لاکھ کی نقدی 9لاکھ کے پرائز بانڈز اور 33تولے طلائی زیورات لوٹ لئے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورواردات میں ملوث ڈاکوں کی تلاش شروع کردی تاہم ڈاکوں کا گروہ پکڑا نہ جاسکا۔