دوسراٹی20،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

قومی ٹیم نے 2 وکٹوں پر 134 رنز سکور کرلیے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 جولائی 2021 21:23

دوسراٹی20،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا ..
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2021ء ) 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ۔ گیانا میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔

کھیل روکا گیا تو پاکستان نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جب کہ کپتان بابراعظم 51 اور فخرزمان 10 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود تھے۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کیرون پولارڈ (کپتان)، آندرے فلیچر، ایون لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، ہیڈن واش، جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں ۔