دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف
بابراعظم کی نصف سنچری، رضوان کے 46 رنز
ذیشان مہتاب ہفتہ 31 جولائی 2021 22:04
(جاری ہے)
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو قومی ٹیم رنز بنانے کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا رہی۔
کپتان بابراعظم 51 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ صرف چھ رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔ جیسن ہولڈر نے پہلی گیند پر حسن علی کو آؤٹ کیا اور اگلی گیند پر صہیب مقصود کی جانب سے مارے گئے چھکے کو شیفرڈ نے ناقابل یقین کیچ میں تبدیل کر کے پاکستان کو ساتواں نقصان پہنچایا۔ اننگز کی آخری گیند پر شاداب خان رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو پاکستان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کیرون پولارڈ (کپتان)، آندرے فلیچر، ایون لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، ہیڈن واش، جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.