محترمہ فاطمہ جناح کی قربانیوں اور خدمات کا پورا پاکستان معترف ہے ،امان اللہ کنرانی

انکے اور جناح خاندان کی خدمات کا ملک مقروض ہے ، سابق صدر امان اللہ کنرانی

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے مادر ملت فاطمہ جناح کو انکی 128ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کی قربانیوں اور خدمات کا پورا پاکستان معترف ہے انکے اور جناح خاندان کی خدمات کا ملک مقروض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے فاطمہ جناح نے قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر بانیان پاکستان کے ساتھ ملکر جو جدوجہد کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ساتھ ہی آج انہیں پوراملک انکی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔