نادارغریب لاچاراولس کوخون کی فراہمی جیسی خدمت کاکوئی متبادل نہیں ،اصغر خان اچکزئی ودیگر

پشتون خوابلڈ بینک چمن کیلئے تمام جدید وضروری آلات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے،عوامی نیشنل پارٹی اورپشتونخوامیپ کے رہنماؤں کا خطاب

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی اورپشتونخوامیپ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نادارغریب لاچاراولس کوخون کی فراہمی جیسی خدمت کاکوئی متبادل نہیں پشتون خوابلڈ بینک چمن کیلئے تمام جدید وضروری آلات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈراصغر خان اچکزئی پشتون خوامیپ کے صوبائی نائب صدروضلعی سیکرٹری قہارخان ودان صحبت خان اچکزئی نے پشتون خوا بلڈ بینک چمن کی سنگ بنیاد اور بعدازاں پشتون خوامیپ کے ضلعی دفتر میں پشتون خوامیپ اورعوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پشتون خوامیپ کے رہنما صوبائی سیکرٹری ڈاکٹرحامدخان اچکزئی سابق ناظم صلاح الدین اچکزئی حاجی جمال اچکزئی عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے سنیئر نائب صدر گل باران افغان امجد خان ایڈوکیٹ صلاح الدین وطن یارعبدالصادق کاریزوال سمیت دونوں جماعتوں کے ذمہ داران موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کئے گئے ترقیاتی سکیمات اپنی جگہ لیکن پشتون خوا بلڈبینک کی سنگ بنیاد رکھنے سے دلی تسکین محسوس ہورہاہے کیونکہ یہ انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی اہم فریضہ ہے چمن جیسے سرحدی شہرمیں یہاں کی اپنی ابادی کے ساتھ ساتھ بردار ملک افغانستان کے لاچارمجبورغریب مریضوں کو ہر وقت خون کی ضرورت پڑتی ہے اس کمی اور ضرورت کو پشتون خوابلڈبینک کافی حدتک پوراکرہاہے جس پر بلڈ بینک انتظامیہ اورپشتون خوامیپ کی قیادت دادکے مستحق اس سلسے میں پشتون خوامیپ کے شہید رہنماصوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کیساتھ بلڈ بینک کی بہتری پربات ہوئی تھی آج ان کے ارمان کی تکمیل کی جانب ہم اورآپ سب ساتھ ہے لیکن عثمان خان ہمارے درمیان موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وفکر باچاخان انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس سلسلے میں بلڈبینک کو جدیدطرزپرتعمیر میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر پشتون خوامیپ کے صوبائی نائب صدر قہارخان ودان نے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی مترقی جمہوری جماعتیں اولس کی خدمت کواپناشعار سمجھتی ہے اور اس کارخیر میں ہمیں بحثیت باشعور انسان بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی نے چمن شہر میں پشتون خوا بلڈ بینک کی سنگ بنیادرکھااس موقع پردونوں جماعتوں کے ذمہ داران کارکن اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی بعدازاں پشتون خوامیپ کی جانب سے اے این پی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی اور دیگر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا