محمد عثمان کاکڑ کی چہلم کی تاریخی عظیم الشان جلسہ عام 7اگست کوکوئٹہ کے سائنس کالج کے فٹبال گرائونڈ میں منعقد ہوگا ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر ملی اتل ملی شہید محمد عثمان خان کاکڑ شہادت کے عظیم سانحہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں شہید رہنماء کے چہلم کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے ضلع کوئٹہ کی ضلعی کمیٹی کا توسیع اجلاس پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ضلع کوئٹہ کے سینئر معاون سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا ، مرکزی سیکرٹری عبید اللہ جان بابت ، مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز محمدعیسیٰ روشان ، یوسف خان کاکڑ ، سید عبدالقادر آغا ، خوشحال خان کاسی ، سید شراف آغا، ضلعی ایگزیکٹو ، علاقائی ایگزیکٹوز ، ابتدائی یونٹوں کے ایگزیکٹوز اور علاقائی کمیٹیوں کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوئٹہ کے 7اگست کے تاریخی جلسہ عام کے سلسلے میں اب تک ہونیوالے تیاریوںکا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کیئے گئے اور ساتھ ہی مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی ۔ اجلاس کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرتے ہوئے اپنے تمام اجلاسوں ، جرگوں ، مظاہروں کے انعقاد کو بروقت یقینی بنا کر اپنی فعالیت کو دوبالا کریں اور جلسہ عام میں پارٹی کارکنوں ، بہی خواہوں اور تمام عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے مہم تیز کرے او رجلسہ عام کے دن جلوسوں کے انعقاد ، ٹریفک کے انتظامات ،مختلف کمیٹیوں کوتفویض کردہ کام کرنے سمیت تمام امور میں کارکنوں کو نظم وضبط کا پابند بنائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واضح رہے کہ ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کی چہلم کا تاریخی عظیم الشان جلسہ عام 7اگست بروز ہفتہ کوکوئٹہ کے سائنس کالج کے فٹبال گرائونڈ میں منعقد ہوگا ۔ جس میں پشتونخوامیپ اور پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم رہنماء ممتاز ملی مبارز کی تاریخ ساز شخصیت ان کے ناقابل فراموش قربانیوں ، قومی خدمات اور تاریخی رول پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کی جائیگی۔

اس تاریخی جلسہ عام میں ملی اتل ملی شہید کی شہادت کی عظیم سانحہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی اعلیٰ سطحی کمیشن کی تشکیل یا اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا جائیگا اور اس تاریخی احتجاجی جلسہ عام میں احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ بیان میں صوبے کے تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں ، سماجی تنظیموں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں اور صوبے کے وطنپال اورباشعور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔