انجینئرز پاکستان کی تقریب میں بے نظمی، شرکاء کھانے پر ٹوٹ پڑے، ویڈیو وائرل

اتوار 1 اگست 2021 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) فیصل آباد کے ہوٹل میں انجینئرز پاکستان کی تقریب میں لوگ کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ تقریب کی ویڈیو سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی کے ہاتھ چمچ آ یا، کوئی پلیٹ سے ڈش خالی کرتا رہا تو کوئی ہاتھ سے ہی پلیٹ بھرتا رہا۔فیصل آ باد کے کینال روڈ پر واقع ہوٹل میں 3 روز قبل ہونے والی انجینئرز پاکستان کی تقریب کے کھانے کے دوران کورونا ایس او پیز نظر انداز کردیے گئے۔تقریب کے دوران سماجی فاصلہ سمیت کسی بھی کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا۔