پنجاب میں جس طرح کی جگت کی جاتی ہے اسے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ‘ عمران اشرف

میر ے اندربھی مزاح کی حس ہے ،مزاحیہ کردار ملیں تو انہیں ادا کر سکتا ہوں ‘ اداکارکی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 1 اگست 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) نامور اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ جگت کا اصل موجد برصغیرہے اور بالخصوص پاکستان کے پنجاب میں جس طرح کی جگت کی جاتی ہے اسے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ،میر ے اندربھی مزاح کی حس ہے اور میں نے گزشتہ دنوںایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کامیڈین کنگز افتخار ٹھاکر،اکرم اداس اور قیصر پیا کی جگتوں پربرجستہ جواب دے کر اس کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عمران اشرف نے کہا کہ جگت بازی میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں اورجس قدر خوبصورت جگت پنجاب میں کی جاتی ہے اس کے کیا کہنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جگت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں اور بعض اوقات اس کی مناسبت سے جواب بھی دے لیتا ہوں لیکن میرے سمیت کوئی بھی اداکار کامیڈینز اداکاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں صرف منتخب کردارادا کرنا پسند کرتا ہوں ، مجھے ابھی تک زیادہ تر سنجیدہ کردار ملے ہیں جن کو بخوبی ادا کرنے کی کوشش کی ہے ، خواہش ہے کہ مزاحیہ کردار بھی ملیں اور مجھے امید ہے کہ میں انہیں بھی ادا کر سکتاہوں۔