مصر، سائیکل پر بچے کی روٹیوں سے لدے لکڑی کے تختے اٹھانے کی ویڈیووائرل

بیکری میں کام کرنے والا بچہ آرڈر پر روٹی گاہکوں اورریستورانوں کو سپلائی کرتاہے،سوشل میڈیاصارفین کی بچے کی ہمت کو داد

اتوار 1 اگست 2021 12:05

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی پر ہجوم سڑکوں پرایک بچے نے کندھے پر روٹیوں سے لدے لکڑی کے بڑے بڑے تختے اٹھائے اپنی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے م طابق ویڈیو میں ایک بچے کو ایک ہاتھ سے سائیکل کو کنٹرول کرتے اور دوسرے کے ذریعے سر پر رٹیوں کے دو تختے اٹھائے تیزی کے ساتھ سڑکوں پر دوڑتے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس بچے کے حوالے سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

بعض لوگوں نے اس کی تعریف کی جب کہ کچھ نے تنقید اور کچھ نے حیرت کا اظہار کیا ۔فوٹوگرافر طہ عبید نے اپنے کیمرے میں اس بچے کی ویڈیو بنائی اور اسے اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ رد عمل میں کچھ لوگوں نے بچے کے لیے شفقت کا اظہار کیا ۔ کچھ لوگ اس پر سخت برہم ہوئے جب کہ بعض نے بچے کی غیرمعمولی ہمت کی تعریف کی ۔عرب ٹی وی کی جانب سے ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو پتا چلا کہ بچہ وسطی قاہرہ کے باب اللوق کے علاقے میں ایک بیکری میں کام کرتا ہے۔ وہ ریستورانوں اور گاہکوں کو آرڈر پر روٹی سپلائی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :