مصر میں بیوی کے پیچھے دوڑنے والا شوہر سڑک پر گر کر فوت ہوگیا

بیوی لڑائی کرکے گھر سے بھاگ نکلی تھی،شوہر پیچھے دوڑرہاتھاہارٹ اٹیک ہوااوروفات پاگیا،ابتدائی تحقیقات

اتوار 1 اگست 2021 12:15

مصر میں بیوی کے پیچھے دوڑنے والا شوہر سڑک پر گر کر فوت ہوگیا
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) مصر میں ایک شخص اپنی بیوی کے تعاقب کے دوران میں سڑک پر دل کا دورہ پڑنے سے گر کر فوت ہو گیا۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس کی بیوی گھر سے نکل کر بھاگ کھڑی ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع شہر کفر شکرمیں پیش آیا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق شوہر سڑک پر اپنی بیوی کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑ رہا تھا کہ اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اس موقع پر محلے کے لوگوں اور راہ گیروں نے شوہر کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ مذکورہ شخص کو دل کا شدید دورہ پڑا۔مصر میں حالیہ عرصے میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑوں میں پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان واقعات میں بعض شوہروں اور بیویوں نے ایک دوسرے کو قتل کرنے کے سنگین جرائم کا ارتکاب بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :