لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹویوٹا ڈرائیور جاںبحق

اتوار 1 اگست 2021 12:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ٹویوٹا ڈرائیور جاںبحق گزشتہ روز پرانی منڈی پتوکی بستی باغ والی کا رہائشی ٹویوٹا ڈرائیور محمد عرفان ایدھی سنٹر کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک لاھور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس و دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا