کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا عندیہ

کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے ، ہم ٹارگٹیڈ طریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، کل وزیراعظم عمران خان کو سفارشات پیش کریں گے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 اگست 2021 12:49

کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اگست 2021ء ) حکومت نے عالمی وباء کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اس عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت بڑھنے پر کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے ، اس ضمن میں کل وزیراعظم عمران خان کو سفارشات پیش کریں گے ، ہم ٹارگیٹڈ طریقے سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر سے اس لہر کا موازنہ کرکے دیکھا ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانوی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے ، اس وجہ سے خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے ، اس صورتحال سے بچنے کیلئے ڈاکٹروں کی تجاوزیر پر عمل کریں ،مجمع میں ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں ، اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے اور مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں ، جن لوگوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں پہلی ایک کروڑ ڈوزز 113 دن اور دوسری ایک کروڑ خوراکیں 28 دن میں لگائی گئیں جب کہ کورونا ویکسین کی تیسری ایک کروڑ ڈوزز صرف 16 دن میں لگیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے کے تمام 6 دن کورونا ویکسین لگانے کی رفتار میں تیزی آئی اور گزشتہ روز صرف ایک دن میں 9 لاکھ 34 ہزار خوراکیں دی گئیں جب کہ مجموعی طور پر گزشتہ 6 روز میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔