مہنگی ایل این جی خریدنے پر مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا‘پرویز ملک

حکمرانوں نے اپنے کمیشن کی خاطر اربوں روپے مزید بوجھ عوام پرڈال دیا ہے‘خواجہ عمران نذیر

اتوار 1 اگست 2021 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کی عالمی میڈیا کی تصدیق سے اپوزیشن کا موقف سچ ثابت ہوگیا۔ مہنگی ایل این جی خریدنے پر مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،حکمرانوں نے اپنے کمیشن کی خاطر اربوں روپے مزید بوجھ عوام پرڈال دیا ہے،دنیا بھر میں ایل این جی کی خریداری کی طویل المدت معاہدے کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے سپاٹ خریداری کا طریقہ اپنایا جو دنیا کا کوئی ملک اختیارنہیں کرتا۔ذمہ داراوں کا تعین کرکے انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔پاکستان میں مکمل جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،یہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت ہے۔